Bayans
Clips
Naat
Sheets
Store
Live

ہم جنت میں کس کے ساتھ ہونگے؟
Bayan, 14 minutes
23rd July, 2020

Click for English
Download Audio

Comments

مَزارِ مُبارک : امام علی رضا (علیہ و علی آبائہ الرحمۃ و الرضوان )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قدیم خطہ خُراسان اور حالیہ ایران میں واقعی طوس نامی شہر میں ائمہ اہل بیت میں سے امام علی الرضا علیہ الرحمۃ و الرضوان مدفون ہیں ۔
محدث جلیل "صحیح ابن حبان" کے مصنف امام ابن حبان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ :
طوس میں قیام کے دوران جب بھی مُجھے کوئی حاجت و ضرورت اور مشکل پیش آئی تو میں نے امام علی بن موسی الرضا صلوات اللہ علی جدہ و علیہ کی (قبر کی) زیارت کے لیے چلا گیا اور وہاں جا کر اللہ تعالی سے اس مشکل کے ازالے کی دعاء مانگی تو میری وہ دعاء قبول کی گئی اور وہ تنگی مجھ سے دور ہوگئی ۔ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کا مُجھے بارہا تجربہ ہوا اور ہر بار میں نے اسی طرح پایا ۔
اللہ تعالی ہمیں مصطفی اور اہل بیت مصطفی (صلی اللہ علیہ و سلم اللہ علیہ و علیہم اجمعین) کی محبت پر موت دے ۔ (کتاب الثقات لابن حبان)
۔۔۔۔۔۔۔
ابو بکر بن مومل کہتے ہیں کہ ہم امام اہل حدیث ابوبکر بن خُزیمہ (صحیح ابن خزیمہ کے مولف) اور انہی کے برابر کے محدث ابی علی الثقی اور ہمارے مشایخ کی ایک پوری اچھی خاصی جماعت کے ساتھ طوس میں علی بن موسی الرضا کی قبر کی زیارت کے لیے روانہ ہوئے ۔
وہاں میں نے امام ابن خزیمہ کو ان کی قبر کی ایسی تعظیم ، اور اس جگہ ایسی تواضع اور گریہ و زاری کرتے ہوئے دیکھا کہ ہم حیران ہو گئے ۔ (تہذیب التہذیب لابن حجر)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
2nd Aug, 2020
ان شاء اللہ
اللہم آمین
25th Jul, 2020
سبحان الله
الحمد لله
آمین آمین
24th Jul, 2020
margin-right:-5px