Bayans
Clips
Naat
Sheets
Store
Live

قمیض شریف
26th November, 2020

Click for English
Download Audio

Comments

سنت شریفہ کا بیان چل رہا ہے کہ لباس کی کیا سنتیں ہیں اور ہم آپ ﷺ کی قمیص مبارک کا ذکرکر رہے تھے۔
حضرت انسؓ ارشاد فرماتے ہیں کہ حضور پُر نور ﷺ کا لباس مبارک سوتی تھا یعنی کوئی ریشمی یا کوئی چمک دھمک نہ تھی اور تنگ دامن یعنی زیادہ چوڑا لمبے دامن والا نہیں تھا۔ تنگ دامن اور آستین والا ہوتا تھا۔ یہی تین صفات تھیں آپ کی قمیص کی۔ پہلی صفت تو یہ تھی کہ سوتی ہوتی تھی اور دوسری یہ کہ تنگ دامن ہوتی اور تیسری یہ کہ آستین والی ہوتی تھی۔ بٹن یا سٹڈ وغیرہ نہیں ہوتیں لیکن آپ کی قمیص میں آستین ہوتی تھیں ۔ اور آپ کی قمیص مبارک میں گھنڈیاں لگی ہوتی تھیں۔ گھنڈیاں اُسے کہتے ہیں جیسے سوتی کے بٹن ہوں ۔ چاک لگے ہوتے ہیں جن میں گھنڈیاں ڈھل کر نیچے سے بند اور اوپر سے کھل جاتی ہیں۔ تو آپ کی قمیص مبارک کی یہ شان تھی کہ اُس پر گنڈیاں لگی ہوئی تھیں اور قمیص مبارک میں سینے کے مقام پر گریبان تھا یعنی بالکل سامنے۔ سامنے گریبان تھا ، اُس کے اوپر گھنڈیاں جیسے ہمارے بٹن لگے ہوتے ہیں۔ یہ ہے قمیص اور یہی قمیص کی سنت ہے۔
حضرت انسؓ نے قمیص کی سنت یہ بتائی کہ نمبر ایک سوتی ہوتی تھی ، تنگ دامن ہوتی تھی ، آستین ہوتےتھے ، اس میں کوئی بٹن یا سٹدڈ نہیں ہوتا تھا بلکہ گھنڈیاں ہوتی تھیں اور آپ کی قمیص مبارک پر سینے پر گریبان ہوتا تھا اور اُس میں گھنڈیاں لگی ہوتی تھیں جیسے بٹن ہوتے ہیں ، وہ لگے ہوتے تھے اور یہ نبی کریم ﷺ کی قمیص مبارک کی سنت ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں نبی پاک ﷺ کی ہر سنت پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
2nd Dec, 2020
We were talking about the Sunnah of clothing and made mention of the blessed qamees of the Prophet sallallahu alayhi wa sallam.

Hadhrat Anas radhiallah anhu relates that the Messenger of Allah sallallahu alayhi wa sallam would wear clothing made from cotton, he would not wear silk nor shiny clothes and his clothing would not be too loose (i.e. not using excessive material). And he would wear clothing with sleeves.

It was these three qualities that existed in his blessed Qamees (Kurta). The first quality was that it was made from cotton. The second quality that it was not excessively loose and had a narrow fit. And the third quality was that it had sleeves. It did not have the buttons or studs we see today but it did have sleeves. In place of buttons it had knots (made from cotton). There would be slits so that these knots could act like buttons for opening and fastening. And the collar would be at the front by the chest which had knots that would be used to fasten the collar like buttons. And these were the Sunnahs of the blessed Qamees as mentioned and related by Hadhrat Anas radhiallah anhu.

I pray that Allah subhana wa ta’ala grant us the taufeeq to adopt each and every Sunnah in our lives.
2nd Dec, 2020
margin-right:-5px