Bayans
Clips
Naat
Sheets
Store
Live

خصوصی مواقع کے لئے
24th November, 2020

Click for English
Download Audio

Comments

حضور پُر نور ﷺ کے پاس مختلف وفود آیا کرتے تھے۔ وفود کہتے ہیں جیسے کوئی وفد باہر سے ملنے آئے۔ وفد کی جمع ہے وفود یعنی جتنے بھی بادشاہوں کی طرف سے یا دوسرے ملکوں سے آپ ﷺ سے ملاقات کے لیے وفود آتے تھے تو اُن کے آنے پر اُن کے لیے آپ آرائش فرماتے تھے یعنی اچھے کپڑے پہنتے تھے ۔ اسی طرح جمعہ اور عیدین کے لیے بھی آپ آرائش فرماتے تھے یعنی اچھے کپڑے پہنتے تھے اور مستقل اور جدا لباس محفوظ رکھتے تھے ۔ سرکار دو عالم ﷺ کی سنت شریفہ ہے کہ خاص مواقع کے اوپر آپ ﷺ خاص اچھا لباس پہنتے تھے۔ جیسے کہ بتایا باہر سے لوگ ملاقات کے لیے آ رہے ہیں تو آپ اُس وقت اپنا خاص لباس زیب تن فرماتے تھے اور دوسرا یہ کہ جمعہ اور عیدین کے دن یہ بڑے دن ہیں ان روز بھی آپ اپنے لباس کو آرائش فرماتے تھے خاص لباس زیب تن فرماتے تھے۔ بلکہ یہ ہے کہ آپ کی سنت مبارک یہ بھی ہے کہ آپ نے ان دنوں کے لیے ان چیزوں کے لیے اپنا الگ لباس محفوظ کیا ہوا تھا جو کہ خاص اُس وقت ہی پہنتے تھے۔ شمائلِ ترمذی
یہ نبی کریم ﷺ کی سنت مبارک ہے کہ انسان کو خاص خاص موقوع کے لیے اچھا اور ستھرا لباس پہننا چاہییے اور ان خاص موقوں پر جو کہ خاص دن ہیں ، جمعہ ہے، جمعہ کے لیے بھی انسان کو صاف ستھرا لباس پہننا چاہیے ۔ عیدین پہ بھی خاص لباس پہننا چاہیے ۔ اسی طرح اور بھی جو دن ہیں جیسے کہ شادی بیاہ پہ انسان جاتا ہے اور تقریبات میں جاتا ہے یا کسی خاص موقعات پر ہے اُس روز اپنے لباس کے لیے آرائش کرنا اچھا لباس پہننا میرے پیارے آقا نبی کریمﷺ کی سنت شریفہ ہے اور یہ ایک سنت ہے کہ آپ خاص لباس مقصود بھی فرماتے تھے الگ رکھا ہوا تھا کہ بھئی جمعہ کے لیے میں نے یہ لباس پہننا ہے۔ یا عید کے لیے میں نے یہ لباس پہننا ہے یا کوئی ملنے آئے گا تو اُس وقت اس لباس کو زیب تن کروں۔ تو ایسا بھی جو کرنا ہے یہ بھی نبی کریم ﷺ کی سنت شریفہ ہے۔
اگر یہ ہمارا قبل سے عمل ہے کہ ہم جمعہ کے روز یا عیدین پہ یا ایسے موقعہ پر ہم اپنے لباس کو صحیح طریقے سے پہنتے ہیں۔ اچھا لباس پہنتے ہیں اور ممکن یہ بھی ہے کہ جیسے باز لوگ ایسے بھی ہیں جو جمعہ کے لیے الگ لباس رکھتے ہیں کہ یہ واسکٹ پہنیں گے، یہ عمامہ پہنیں گے، یہ چادر پہنیں گے،یہ تہمد پہنیں گے یہ خاص جمعہ کے لیے اور عیدین کے لیے بھی لوگ نئے کپڑے سلا لیتے ہیں تو یہ بھی نبی کریم ﷺ کی سنت شریفہ ہے۔ اگر ہم یہ عمل کرتے بھی ہیں فی الحال تو اب ہمیں یہ چاہیے کہ اُس فعل کے کرنے پر سنت کی نیت کرلیں۔ الحمد للہ اگر یہ ہمارا پہلے ہی سے عمل ہے اور اب ہمیں معلوم ہوا کہ یہ آپ ﷺ کا معمول تھا کہ آپ ایسے فرماتے تھے۔ تو پھر اب ایسے کام کریں گے بھی تو ہم پہلے سے نبی کریم ﷺ کی سنت کی نیت کر لیں گے۔ اسی طرح خواتین کے لیے بھی یہی ہے۔ یہ بس مردوں کے لیے نہیں ۔خواتین کے لیے بھی یہ اجر موجود ہے۔ خاص خاص مواقع پہ اچھا لباس پہننا آرائش کرنا الحمد للہ یہ سنت ہے۔ جمعہ کے روز اچھا لباس پہننا عیدین پہ اچھا لباس پہننا۔ گھر میں جب کوئی ملنے بھی آئے ، آتے رہتے ہیں لوگ، بھئی فلاں شخص آ رہا ہے، لوگ آ رہے ہیں تو اُس وقت بھی گھر والوں کو چاہیے، خواتین کو چاہیے کہ اپنے لباس کی طرف خیال کریں ،صاف ستھرے ہوں اور آرائش کا بھی خیال کریں اور نیت یہ کرلیں کہ یہ نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں حضور پُر نور ﷺ کی ہر ادا پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین
2nd Dec, 2020
Various delegations would visit Allah’s Messenger sallallahu alayhi wa sallam. Some of these delegations were envoys of kings and were from distant lands and the Prophet sallallahu alayhi wa sallam would wear special clean clothes when receiving them. In the same way he sallallahu alayhi wa sallam would wear special clothes that were kept aside for Jumu’a and Eid days. It is the Sunnah of Allah’s Messenger to wear nice clothes on special occasions like Friday, Eid and on occasions when he would meet delegates from foreign lands. It has also been stated that he would keep some clothes set aside for such occasions. (Shamaa’il-e-Tirmidhi).

It is the Sunnah for a person to wear clean and nice clothes on special days and occasions. A person should wear nice clean clothes on Friday and on Eid days. In the same way it is the Sunnah of our blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam to wear nice clothes when attending special events such as weddings and functions. And it is also the Sunnah to keep a set of clothes aside for special days such as for Friday, Eid or for meeting guests.

If we are already in the habit for keeping nice clothes aside for these occasions or have new clothes made for Eid etc. then that too is the Sunnah and we should make the intention of following the Sunnah when we do so.

Women too can gain the reward of this Sunnah as it is not only for men. To wear nice clothes on special occasions such as Friday and Eid also applies to women. And when they have guests in the home then they too should meet their guests with nice clean clothes and make the intention that they are following the Sunnah.

I pray that Allah ta’ala grants us the taufeeq to adopt each and every action of His Habeeb sallallahu alayhi wa sallam in our lives. Ameen
2nd Dec, 2020
margin-right:-5px