Bayans
Clips
Naat
Sheets
Store
Live

حیثیت کے مطابق
23rd November, 2020

Click for English
Download Audio

Comments

اللہ کی نعمت کا اظہار شکر
ایک صحابی فرماتے ہیں کہ حضورپُرنور ﷺ نے ایک دفعہ مجھے اس حال میں دیکھا کہ میرے جسم پر کم قیمت کے کپڑے تھے، یعنی اتنے اچھے قیمتی کپڑے نہیں تھے ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ تیرے پاس کچھ مال ہے؟ میں نے عرض کیا جی! اللہ تعالیٰ نے مجھے ہر قسم کے مال اور دولت سے نوازہ ہے۔ پھر آپﷺ نے فرمایا کہ بھئی خدا کی نعمت اُس کی بخشش تمہارے جسم سے بھی ظاہر ہونی چاہیے۔ سبحان اللہ!
جب اللہ نے تمہیں اتنی دولت دی ہے جس طرح آپ فرما رہے ہیں تو پھر لباس بھی اُسی حیثیت کا پہنیں جس حیثیت سے اللہ پاک نے آپ کو رکھا ہے۔ اس لیے کہ جو اللہ نے تمہیں نعمت دی ہے اُس کے مناسب کپڑے پہنو۔ اور خدا کی نعمت کا شکر ادا کرو۔ پیارے آقاﷺ کی سنت ہے کہ جس حیثیت میں اللہ پاک نے آدمی کورکھا ہے اُس کے مطابق لباس پہنے۔ ایسا نہ ہو کہ اللہ نے اچھی حیثیت دی ہو اور وہ بس ویسے ہی اُلٹا سیدھا لباس پہنے پھر رہا ہو۔
یہاں اکثر بہت سے لوگوں کو میں نے دیکھا ہے کہ بڑی بڑی اللہ نے اُن کو دولت دی ہے لیکن جب اُن کے لباس دیکھا جائے تو سمجھ نہیں آتی کہ بھئی کیا معاملہ ہے۔ اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا جب آپ لباس پہنیں تو اس میں ایک چیز یاد رکھیں کہ کسی غرور اور تکبر کے طور پر وہ لباس نہ پہننا کہ بھئی لوگ دیکھیں گے تو مرغوب ہونگے یا میرے لباس کی وجہ سےمحبوب بنیں گے۔ یا ایسا آدمی جو دیکھے گا مجھے تو پاس آ کے کہے گا بھئی واہ! کیا قیمتی لباس ہے۔بالکل نہیں ۔ بلکہ لباس کو پہنتے ہوئے قناعت ہونی چاہیے کہ اس لیے پہن رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے یہ نعمت مجھے دی ہے تو مجھے اس نعمت کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ اس شکرپر اللہ سبحانہ تعالیٰ اُس شخص کو کتنا بڑا انعام عطا فرمائیں گے ؟ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا :
وَإِذۡ تَأَذَّنَ رَبُّكُمۡ لَئِن شَكَرۡتُمۡ لَأَزِيدَنَّكُمۡۖ
جب کوئی میری کسی نعمت کا شکر ادا کرتا ہے تو اللہ پاک اُس نعمت کو مزید بڑھاتے ہیں۔ خدا جب اتنی حیثیت دے کہ آپ کو پیسے دیے ہیں ، دولت ہے، مال ہےتو اُس کے مطابق پہنیں۔
اللہ تعالیٰ جمیل ہے
ایک دفعہ نبی کریم ﷺ سے ایک صحابی نے عرض کیا، یا رسول اللہﷺ آدمی پسند کرتا ہے اور تکبر نہیں ہے غرور بھی نہیں ہے لیکن پسند ہے اُس کا اپنا ذوق ہے شوق ہے کہ اس کے کپڑے بھی اچھے ہوں، اس کی جوتیاں بھی اچھی ہوں، سنیں پھر نبی کریم ﷺ نے کیا فرمایا؛
اِنَّ اللہَ جَمیْلٌ یُحِبُّ الْجَمَال
بے شک اللہ تعالیٰ تو جمیل ہے اور جمال کو پسند کرتا ہے۔ تو گویا آپ ضرور پہنیں ۔ یہ تو اللہ کی نعمت ہے لیکن تکبر اور غرور سے بچیں۔ جب اللہ نے دیا ہے تو انسان پہننا چا ہیے اور یہ نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔ لیکن یہ بھی خیال ہو کہ بھئی جن کے پاس پیسے نہیں ہیں تو کپڑے جو ہیں وہ گندے مندے کپڑے پہنے پھر رہے ہیں۔ جیسے میں نے پہلے سرکار دوعالم ﷺ کی حدیث سن چکے ہیں کل ہی اس کے بارے میں آپؐ نے کیا فرمایا۔
ایک شخص تھا جس نے میلے گندے کپڑے پہنے ہوئے تھے، یہ اکثر ہمارے ہاں ہوتا ہے ؛ اپنی غربت کو دکھانے کے لیے یا دکھانے کے لیے بس لوگ غریب ہیں تو ہمارے کپڑے ایسے ہی ہیں۔ یہ نبی کریم ﷺ کی سنت نہیں تھی۔ ایک شخص کو دیکھا اُس نے میلے اورغلیظ کپڑے پہنے ہوئے ہیں تو فرمایا : تیرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں تھی جس سے تو دھو لیتا۔ اُس نے کہا تیرا نہ کوئی صابن نظر آتا ہے نہ کوئی پانی نظر آتا ہے۔
آدمی کی اگر حیثیت ہے تو وہ اچھے کپڑے پہن سکتا ہے ۔ اگر تمہاری حیثیت نہیں ہے ،کپڑے اگر سستے بھی ہیں تو دھو تو سکتا ہے اس کو۔ گندا تو نہ کریں۔ ہفتے میں دو دفعہ دھو کر اس کو صاف ستھرے پہنے۔ الحمدللہ! جب اس طریقے سے پہنیں گے تو آپ کو بھی اللہ کی نعمت کے شکر کا اجر ملے گا۔ بلکل وہ بھی الحمدللہ ! اللہ کا شکر کر رہا ہے۔
اب یہ دو سنتیں ہیں سرکارِ دوعالم ﷺ کی کہ اللہ دے تو اُس کو پہن کر نعمت کا اظہار کرے۔ اور کم درجے کا دیا ہے تو اُس کے مطابق پہنے۔ کپڑوں کو میلے نہیں رکھنا چاہیے۔ صاف ستھرے اور اچھے کپڑے ہونے چاہیے۔ یہ میرے آقا نبی کریم ﷺ کی سنت شریفہ ہے۔
وَآخِرُ دَعْوَانا اَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
2nd Dec, 2020
Show of Gratitude for the Favours of Allah

One Sahabi radhiallah anhu relates that once Allah’s Nabi sallallahu alayhi wa sallam noticed that I was wearing cheap clothes and said to me, “Do you not have any wealth?” I replied that Allah has given me much wealth and a variety of possessions. Then the Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “Let your appearance also show the favours that Allah has bestowed upon you.” Subhanallah.

If Allah has bestowed you with the wealth that you say, then let your appearance, your clothing show that and be grateful to Allah. It is the Sunnah of the blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam for a person dress according to the condition that Allah has given him. Let it not be the case that Allah has given you prosperity but you choose to wear old tattered clothes.

I have often seen some very wealthy people who do not take care in what they wear, and it would seem from their clothing that they are in a state of poverty. Now there is one important thing that is mentioned in the Hadeeth and that is that a person should never wear nice clothes with any pride or arrogance in his heart. A person should not wear clothes with the intention that people will admire or love him because of his clothes. Nor should one dress with the intention of getting praise from others for what they are wearing. A person should be fully content and wear nice clothes with the intention of being grateful to Allah for what He has given him. And the reward for being grateful is mentioned in the Qur’an:
وَإِذۡ تَأَذَّنَ رَبُّكُمۡ لَئِن شَكَرۡتُمۡ لَأَزِيدَنَّكُمۡۖ
And (remember) when your Lord declared, “If you are grateful, I shall certainly give you more.”
(Surah Ibrahim, verse 7)

If Allah has given you the wealth and the means, then you should wear clothes in accordance with that.

Allah is Beauty

On one occasion a Sahabi radhiallah anhu addressed the Prophet sallallahu alayhi wa sallam and said, “O Messenger of Allah, would it be fine for a person who has no pride or arrogance to enjoy the wearing of nice clothes and nice shoes? The Prophet sallallahu alayhi wa sallam replied:
اِنَّ اللہَ جَمیْلٌ یُحِبُّ الْجَمَال

Indeed Allah is beautiful and likes beauty.

Hence a person should certainly wear nice clothes if he can afford them and at the same time try and remain safe from arrogance and pride. Now this does not mean that if you are not wealthy, you should walk around wearing dirty and smelly clothes. And I made mention of this yesterday and you will remember the Hadeeth regarding this. Some people have the habit of wearing unclean clothes to show that they do not have much money. This was not the Sunnah of our Prophet. A person should wash and keep his clothes clean even if he is poor.

Hence if a person has the means he should wear nice clothes and even if he cannot afford them and his clothes are not expensive, then they should still be clean. A person can easily wash his clothes a couple of times a week and keep them clean. And Alhamdulillah, when a person does this, he will also get the reward for being grateful for the favours of Allah. The poor are not deprived of this reward.

It is the Sunnah of Allah’s Messenger sallallahu alayhi wa sallam to wear in accordance with what Allah has given us with the intention of being grateful to Allah. A person should keep his clothes clean and wash them regularly. This is the Sunnah of our Master sallallahu alayhi wa sallam.

وَآخِرُ دَعْوَانا اَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

2nd Dec, 2020
margin-right:-5px