Bayans
Clips
Naat
Sheets
Store
Live

پینے کی سنتیں
10th April, 2021

Click for English
Download Audio

Comments

10-04-21

پینے کی سنتیں
The Sunnahs of Drinking.
پانی یا کوئی پینے کی چیز ہمیشہ بیٹھ کر پی جیے ، لیٹ کر یا کھڑے ہو کر پینا مضر صحت بھی ہے اور خلاف سنت بھی۔ نبی کریم ﷺ بیٹھ کر ہی نوش فرمایا کرتے تھے۔ ایک بار آپؐ نے آب زمزم کھڑے ہو کر پیا ہے مگر محققین کا کہنا ہے کہ اس وقت اس جگہ بیٹھنے کا موقع نہیں تھا اور بعض کا قول ہے کہ کھڑے ہو کر پینا آب وضو اور آب زمزم ہی کے ساتھ خاص ہے۔
Always sit down when drinking water or any other drink. To drink while lying down or while standing is not only bad for the health but also against the Sunnah. The Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam would sit down to drink. On one occasion he drank Zamzam water while standing but the learned researchers have stated that at that time there was not an opportunity to sit down while some of them have stated that drinking while standing is only specific to wudhu water and Zamzam water.

ہمیشہ بسم اللہ پڑھ کر پانی پیا جائے کیونکہ نبی کریم ﷺ کا اپنا معمول بھی یہی تھا اور اپنی امت کو بھی یہی تعلیم فرمائی۔ چنانچہ ارشاد ہے: اور جب پینے لگو تو بسم اللہ کہو اور جب پانی پی کر منہ ہٹاؤ تو الحمد للہ کہو۔ ترمذی
Always recite ‘Bismillah’ before drinking as this was the manner of the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam and this was also what he has taught his Ummah. Hence the statement, ‘Before you start to drink water, recite Bismillah and when you remove your mouth (from the drinking vessel) recite Alhamdulillah.’ (Tirmidhi)

پانی گھونٹ گھونٹ پینا چاہیے اور ہر گھونٹ پر شکر ادا کیا جائے کیونکہ اللہ سبحانہ و تعالٰی کی اس بات پر بہت ہی رضا مندی ظاہر ہوتی ہے۔ شمائل ترمذی
Water should be drank in sips, and one should express gratitude upon every sip because this action is very pleasing to Allah subhana wa ta’ala. (Shamaa’il-e-Tirmidhi)

حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ پانی پینے میں تین مرتبہ سانس لیا کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے اس طرح سے پینا زیادہ خوش گوار ہے اور خوب سیر کرنے والا ہے اور حصول شفا کے لیے اچھا ہے۔ شمائل ترمذی
Hadhrat Anas radhiallah anhu has stated that the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam would drink water in three breaths and would say, “To drink in this way is more thirst-quenching, very wholesome and better for the health.” (Shamaa’il-e-Tirmidhi)

اللہ سبحانہ و تعالٰی ہمیں نبی پاک ﷺ کی تمام سنتوں پہ عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
I pray to Allah subhana wa ta’ala to grant us amal upon all the Sunnahs of the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam.
11th Apr, 2021
margin-right:-5px