Bayans
Naat
Sheets
Store
Live


کھانے کی سنتیں
24th March, 2021

Click for English
Download Audio

Comments

24-03-21

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم ، اما بعد

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے کبھی میز پر کھانا تناول نہیں فرمایا۔ آپ ﷺ کھانا چمڑے کے دسترخوان پر تناول فرماتے تھے۔ شمائل ترمذی

It has been narrated by Hadhrat Anas radhiallah anhu that the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam never ate a meal on a table. The Prophet sallallahu alayhi wa sallam would eat a meal on a leather dastarkhwan (floor-cloth). (Shamaa’il-e-Tirmidhi)

حضرت عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ حضور کریم ﷺ نے ایک مرتبہ فرمایا سرکہ بھی کیسا اچھا سالن ہے۔ شمائل ترمذی

Hadhrat Aisha Siddeeqah radhiallah anha states that the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam once said, “What an excellent condiment vinegar is.”

آپ ﷺنے سرکہ میں برکت کی دعا فرمائی ہے اور یہ ارشاد فرمایا ہے کہ پہلے انبیاء کا بھی یہی سالن رہا ہے۔اور یہ بھی فرمایا کہ جس گھر میں سرکہ ہو وہ محتاج نہیں ہے یعنی سالن کی احتیاج باقی نہیں رہتی۔ ابن ماجہ

The Prophet sallallahu alayhi wa sallam prayed for blessings in vinegar and said, “It was the condiment of the Prophets before me, and no house will ever be needy in which there is vinegar.” (Ibn Majah)

ابو اسیدؓ کہتے ہیں کہ حضور کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ زیتون کا تیل کھانے میں بھی استعمال کرو اور مالش میں بھی ، اس لیے کہ یہ ایک بابرکت درخت کا تیل ہے۔ شمائل ترمذی

Abu Aseed radhiallah anhu states that the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “Use olive oil in your food and as a massage oil, for it is the oil from a blessed tree.” (Shamaa’il-e-Tirmidhi)

اللہ سبحانہ و تعالٰی ہمیں نبی کریم ﷺ کی پیاری پیاری سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین

I pray to Allah subhana wa ta’ala to grant us the taufeeq to have amal upon the beautiful Sunnah of the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam. Ameen.
25th Mar, 2021
margin-right:-5px