Bayans
Naat
Sheets
Store
Live

لباس کی سنتیں
کپڑوں کے لیے دعا
20th November, 2020

Click for English
Download Audio

Comments

زندگی کا مقصد
یاد رکھیں جواللہ نے ہمیں زندگی دی ہے اس میں ایک ہی مقصد ہے اور وہ مقصد اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت کو حاصل کرنا ہے ۔ جس نے یہ چیز پا لی الحمد للہ وہ اس دنیا سے کامیاب اور کامران جائے گا۔ انسان کو یہ دونوں محبتیں ایک ہی ذریعہ سے نصیب ہو جاتی ہیں۔ اور وہ ذریعہ کون سا ہے؟ نبی کریم ﷺ کی سنتوں سے محبت۔ اگر سرکارِ دو عالم ﷺ کی سنتوں سے انسان کو عملً محبت ہو جائے تو الحمد للہ اللہ کی محبت اور اللہ کے نبی ﷺ کی محبت بھی مل جاتی ہے۔
آج سے انشاءاللہ ہم کوشش کریں گے ۔
نیا کپڑا پہننے کی دعا
پیارے نبی کریم آنحضرت ﷺ کی ایک سنت دیکھیں کہ کیا خوب سنت ہے- نبی کریم سرور عالم ﷺ کی لباس کی سنتیں ہیں اور انشاءاللہ آج سے ہم بھی ادا کریں گے۔ سنن ابو داؤد میں یہ حدیث موجود ہے کہ جب بھی آپ ﷺ کوئی نیا کپڑا پہنتے تو یہ فرماتے:
الحَمْدُ لِلهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ
ترجمہ:
سب تعریفیں اللہ کے لئے ہے جس نے مجھے یہ (کپڑا)پہنایااور میری کسی طاقت اورکسی قوت کے بغیر مجھے یہ عطاکیا۔
سنن ابو داؤد میں لکھا ہے کےاس کا انعام یہ ہے کہ جب انسان اللہ کی حمد کرتا ہے اس کے پچھلے سارے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ اللہ اکبر ۔ جیسے ہی آپ کپڑا پہنتے وقت حمد کریں گے پہلے اور پچھلے سب گناہ اللہ تعالیٰ معاف فرما دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی پاک ﷺ کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
2nd Dec, 2020
The Purpose of Life

Remember that there is only one purpose for this life that Allah has given us. And that purpose is to attain the love of Allah and His Messenger sallallahu alayhi wa sallam. Alhamdulillah, whoever attained this thing will leave this world successful.

A person can attain both these loves through one source, and that one source is the love for the Sunnahs of the Leader of Both Worlds sallallahu alayhi wa sallam. If a person has love by acting upon the Sunnahs then he attains both the love of Allah and the love of Allah’s Nabi sallallahu alayhi wa sallam. Insha’allah we will try our best from this day onwards.

Upon Wearing a New Garment

Now let us look at a beautiful Sunnah of our beloved Prophet sallallahu alayhi wa sallam. There are some Sunnahs regarding clothing and we too will try to adopt them in our lives. There is a Sunnah mentioned in a Hadeeth in Sunan Abu Daood, that whenever the Prophet sallallahu alayhi wa sallam would wear a new garment he would say:

الحَمْدُ لِلهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ

All Praise is for Allah who has clothed me with this garment and provided it for me, with no power nor might from myself.

It has been stated in Sunan Abu Daood that the reward for this action is such that when a person utters the Hamd (praise) of Allah, all his previous sins are forgiven. Allahu akbar. So as soon as you utter the Hamd of Allah upon wearing the garment, all previous sins will be forgiven by Allah.

I pray that Allah ta’ala gives us the taufeeq follow the blessed Sunnah of His beloved Prophet sallallahu alayhi wa sallam. Ameen
2nd Dec, 2020
margin-right:-5px