Bayans
Clips
Naat
Sheets
Store
Live

Blessed Qameez
28th November, 2020

Click for Urdu
Download Audio

Comments

آپ ﷺ کی قمیص کا جو گریبان تھا وہ سینے پر ہوتا تھا بالکل وسط میں نہ دائیں طرف نہ بائیں طرف جیسے آج کل کچھ لوگ فیشن کر لیتے ہیں اور سائڈوں پہ لگا لیتے ہیں لیکن سنت نبی کریم ﷺ کی یہ ہے کہ آپ ﷺ کی قمیص کا جو گریبان تھا وہ سینے مبارک کے بالکل وسط میں ہوتا تھا اور آپ اپنے کُرتے کا گریبان کھول لیا کرتے تھے یعنی اکثر اوپر سے جو بٹن جس کو ہم بٹن کہتے ہیں وہ آپ ﷺ کا کھلا ہوتا تھا اوپر سے اور سینہ اطہر صاف نظر آتا تھا اس سے۔ اوپر سے کھلا ہوتا تھا آپ ﷺ کا سینہ مبارک صاف نظر آتا تھا اور آپ ﷺ اسی حالت میں نماز بھی پڑھ لیتے تھے۔ اسی حالت میں نماز پڑھتے تھے اور یہی آپ کی سنت اور طریقہ تھا ۔
حضرت قرۃ بن الیاسؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے دیکھا کہ آپ کے کُرتے کا گریبان جو ہے وہ اوپر سے کھلا ہے ۔اوپر والی گھنڈی یا جو بٹن تھا وہ کھلا ہوا تھا ۔ تو میں نے آپ ﷺ کے گریبان میں ہاتھ ڈال کر تبرکاً مہر نبوت کو بھی چھو لیا۔ سبحان اللہ۔ یہ ہیں صحابی قرۃ بن الیاسؓ کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ اعزاز ، ہمت اور طاقت دی کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کے سینہ مبارک کو جب کھلا دیکھا تو اُن سے برداشت نہیں ہوا ۔ اُن کا انتہائی عشق اور محبت کا تقاضہ دیکھیں ۔ آپ نے فوراً ہاتھ بڑھایا گریبان میں ڈالا اور آپ ﷺ کی مہرِ نبوت کو چھو لیا۔
آپ ﷺ کے کُرتے کی ایک سنت یہ بھی ہے کہ اوپر کا بٹن آپ کا کھلا رہتا تھا اور اکثر کھلا رکھتے تھے ۔ اور نماز میں بھی آپ اِسی حیّت کے اندر نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔ الحمد للہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی ہرسنت کو سیکھنے کا موقعہ بھی عطا فرمائے اور اُس پہ عمل بھی نصیب فرمائے
2nd Dec, 2020
The collar to the neck opening on the blessed Qamees of the Prophet sallallahu alayhi wa sallam was on the chest and very much in the middle, unlike what some people do today and have it tailored to one of the sides. He sallallahu alayhi wa sallam would most often keep the top button (knot/button loop) open to the extent that some of his blessed chest was visible. And the Prophet sallallahu alayhi wa sallam would also pray Salaah in this condition and this is the blessed Sunnah.

Qurrah bin Ilyaas radhiallah anhu relates: "I came with a group from the tribe of Muzeenah to make bay'ah to Rasoolullah sallallahu 'alayhi wa sallam. The button loop of the Prophet’s sallallahu alayhi wa sallam qamees was open. I put my hand in the collar of his qamees to touch the Seal of Prophethood (to gain barakah)".

Subhanallah, this was the companion called Qurrah bin Ilyaas who was honoured by Allah and given the courage that when he saw the blessed chest of Allah’s Messenger sallallahu alayhi wa sallam, he was so overcome by love that to gain some blessing, he put his hand inside and touched the Seal of Prophethood.

Hence it was the Sunnah of the Prophet sallallahu alayhi wa sallam that he would most often keep the top button of his blessed Kurta open and would also pray like this.

Alhamdulillah, I pray that Allah subhana wa ta’ala grants us the taufeeq to learn about each and every Sunnah of His Habeeb sallallahu alayhi wa sallam and grant us the taufeeq to implement them in our lives. Ameen.
2nd Dec, 2020
margin-right:-5px