Bayans
Clips
Naat
Sheets
Store
Live

Sunnah of Istinja
5th October, 2021

Click for Urdu

Comments

استنجا کی سنتیں
The Sunnahs of Istanja

نبی کریم ﷺ بیت الخلا ء میں داخل ہوتے تو بایاں قدم پہلے اندر رکھتے اور جب باہر نکلتے تو دایاں قدم باہر رکھتے۔ ترمذی
When the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam would enter the toilet he would enter with the left foot first and when he would come out he would exit with the right foot first. (Tirmidhi)

جب بیت الخلاء میں جاتے تو آپؐ یہ دعا فرماتے:
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ
اور جب باہر تشریف لاتے تو فرماتے:
غُفْرَانَکَ۔الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنِّي الْأَذَى وَعَافَانِي
زاد المعاد ، ترمذی
When the Prophet sallallahu alayhi wa sallam would go to the toilet he would recite the following dua:
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ
And on exiting the toilet he would say:
غُفْرَانَکَ۔الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنِّي الْأَذَى وَعَافَانِي
(Zaad-ul-Ma’aad & Tirmidhi)

نبی کریم ﷺ سر ڈھانک کر اور جوتا پہن کر بیت الخلاء میں تشریف لے جاتے۔ ابن سعد
The Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam would cover his head and wear shoes before entering the toilet. (Ibn Sa’ad)

جب بدن ننگا کریں تو آسانی کے ساتھ جتنا نیچا ہو کر کھول سکیں اتنا ہی بہتر ہے۔ ترمذی ، ابو داود
When undressing for the toilet one should do so at the lowest posture possible with ease before sitting. (Tirmidhi & Abu Dawud)

جب آپ ﷺ رفع حاجت کو بیٹھتے تو جب تک آپؐ زمین سے بالکل قریب نہ ہوتے اپنا ستر نہ کھولتے۔ زاد المعاد
When the Prophet sallallahu alayhi wa sallam would sit for the call of nature, he would not open his lower garment until he was very low and close to the ground. (Zaad-ul-Ma’aad)

آپ ﷺ پیشاب کرنا چاہتے تو نرم زمین کی تلاش رہتی، اگر آپؐ کو نرم زمین نہ ملتی تو لکڑی یا کسی اور چیز سے سخت چیز سے زمین کو کھود کر نرم کر لیتے، پھر آپؐ پیشاب کرنے بیٹھتے۔ زاد المعاد
When the Prophet sallallahu alayhi wa sallam needed to urinate, he would look for soft ground, If soft ground was not available he would use a piece of wood or other hard item to dig and make the ground soft before sitting to urinate. (Zaad-ul-Ma’ad)

جب آپ ﷺ پانی سے استنجا فرماتے، کبھی ڈھیلے سے، کبھی دونوں کا استعمال فرماتے۔ ڈھیلوں کی تعداد طاق ہوتی کم سے کم تین ہوتی۔ آپؐ استنجا کرنے میں بائیاں ہاتھ استعمال کرتے۔ جب پانی سے استنجا فرماتے تو اس کے بعد زمین پر ہاتھ رگڑ کر دھوتے۔ زاد المعاد

The Prophet sallallahu alayhi wa sallam would do istanja with water or with pieces of earth or with both. The stones would be in odd numbers and would be a minimum of three. The Prophet sallallahu alayhi wa sallam would use his left hand for istanja. After doing istanja with water, he would rub his hand on the ground to clean before washing with water again. (Zaad-ul-Ma’ad)

پیشاب کرنے کے لیے اکڑوں بیٹھتے تو رانوں کے درمیان کافی فاصلہ چھوڑتے۔ قضائے حاجت کو بیٹھنے کے لیے ریت یا مٹی کے ڈھیلیوں یا پتھروں کی ٹھیکری یا کسی کھجور وغیرہ کی آڑ کو بہت پسند فرماتے۔ ابن سعد

He sallallahu alayhi wa sallam would sit in a squatting position to urinate and leave a good gap between the feet. He would prefer to sit in the cover of a mound of earth, rocks or a date tree, etc. (Ibn Sa’ad)

آپ نبی کریم ﷺ ڈھیلے وغیرہ سے استنجا کرنے کے بعد پانی سے بھی طہارت فرماتے۔ اس کے بعد ہاتھ کو زمین پر مل کر دھوتے۔ اس کے بعد وضو فرماتے اور کبھی کبھی وضو کرنا آپؐ نے ترک بھی کیا ہے۔ ترمذی ، ابو داود، ابن ماجہ
After istanja with stones etc. the Prophet sallallahu alayhi wa sallam would wash again with water. After that he would rub his hand on the ground and wash again with water. After that he would perform wudhu and on rare occasions, he did not perform wudhu immediately after istanja. (Tirmidhi, Abu Dawud & Ibn Majah)

حضرت ابو ھریرہؓ سے روایت ہے کی نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب تم قضائے حاجت کے لیے جاؤ تو نہ قبلے کی طرف منہ کر کے بیٹھو نہ اس کی طرف پشت کر کے بیٹھو۔
Hadhrat Abu Hurayrah radhiallah anhu has narrated that the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “When you attend the call of nature, do not face the qiblah nor have your back towards it.”

حضرت عبد ﷲ بن مغفلؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: تم میں سے ہرگز کوئی ایسا نہ کرے کہ غسل کرنے کی جگہ پر پیشاب کرے یا وضو کرے کیونکہ اکثر وسوسے اسی طرح پیدا ہوتے ہیں۔ معارف الحدیث ، سنن ابی داود
It is narrated by Hadhrat Abdullah bin Maghfil radhiallah anhu that the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “None of you should ever urinate in the place designated for ghusl or wudhu because much wasaawis (ill-thoughts/doubts) are born from such actions.” (Ma’aarif-ul-Hadeeth, Sunan Abi Dawud)

حضرت زید بن ارقمؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: قضائے حاجت کے مقامات میں خبیث مخلوق شیاطین وغیرہ رہتے ہیں پس تم میں سے جب بھی کوئی بیت الخلاء جائے تو اس کو چاہیے کہ پہلے دعا پڑھ لے۔ ابو داود ، ابن ماجہ
It is narrated by Zayd bin Arqam radhiallah anhu that the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “Shayateen etc occupy places like toilets, so when any of you need to go to the toilet, recite the dua before entering,” (Abu Dawud & Ibn Majah)

ڈھیلے سے استنجا کرنے کا کوئی خاص طریقہ نہیں ہے پس اتنا خیال رکھے کہ نجاست ادھر ادھر نہ پھیلے بدن خوب صاف ہو جائے۔
There is no particular method for istanja with stones, but make sure that impurities do not scatter and the body is thoroughly cleaned. (Tirmidhi)

ڈھیلے سے استنجا کرنے کے بعد پانی سے استنجا کرنا سنت ہے۔ ترمذی
It is the Sunnah to do istanja with water after it has been done with stones (pieces of earth). (Tirmidhi)

بیت الخلاء جانے سے قبل ایسی انگوٹھی جس پر ﷲ اور رسولؐ کا نام لکھا ہو اس کو اتار دو۔ نسائی
If you are wearing a ring with the name of Allah or His Messenger sallallahu alayhi wa sallam written on it, then remove it before entering the toilet. (Nasai)

تعویذ جس پر موم جمع کر لیا گیا ہو یا کپڑے میں سی لیا گیا ہو تو اس کو پہن کر جانا جائز ہے۔
It is permissible to not remove a ta’weez that is sewn into a piece of cloth or wrapped in plastic.

بیت الخلاء کے اندر اگر چھینک آئے تو صرف دل ہی دل میں الحمد للہ کہہ لے زبان سے ﷲ کا نام نہ لے۔
If one sneezes in the toilet, he should say Alhamdulillah in his heart and not audibly say Allah’s name.

جب تک بیت الخلاء کے اندر رہے کوئی بات کرے نہ بولے۔ مشکوٰۃ
Do not say anything nor talk whilst in the toilet. (Mishkaat)

بائیں ہاتھ سے استنجا کرنا چاہیے اگر کوئی مجبوری ہو تو اس وقت دائیں ہاتھ سے بھی جائز ہے۔
Istanja should be done with the left hand, however if one is in a condition when the left hand is not able to be used, he can use the right.

کھڑے ہو کر پیشاب کرنا ، نہر ، کنویں یا حوض کے اندر یا ان کے کناروں پر پیشاب کرنا یا پا خانہ کرنا مکروہ تحریمی اور ممنوع ہے۔
It is makrooh tahreemi and prohibited to urinate while standing and to urinate in or on the edge of the following places: a river/stream, a well and a cistern/fountain.

مسجد کی دیوار کے پاس پا خانہ یا پیشاب کرنا قبرستان میں پیشاب کرنا چوہے کے بل یا کسی سوراخ میں پیشاب کرنا منع ہے۔
It is prohibited to urinate or defecate near the wall of a Masjid, in a graveyard, into a mouse-hole or any other hole.

آدمیوں کے بیٹھنے یا رستہ چلنے کی جگہ میں پا خانہ یا پیشاب کرنا ممنوع ہے۔
It is prohibited to defecate or urinate in pathways and places where people sit or gather.

پیشاب کرتے وقت یا استنجا کرتے وقت عضو خاص کو داہنا ہاتھ نہ لگائیں بلکہ بایاں ہاتھ لگائیں۔ بخاری و مسلم
Do not touch your private part with the right-hand during urinating or istanja. Use the left hand for this. (Bukhari & Muslim)

پیشاب یا پا خانہ کی چھینٹوں سے بہت بچنا چاہیے کیونکہ اکثر عذاب قبر پیشاب کی چھینٹوں سے پرہیز نہ کرنے سے ہوتا ہے۔ ترمذی
One should take great caution to protect from splashes of impurity and urine because the most common punishment in the grave will be for being careless while urinating. (Tirmidhi)

بیٹھ کر پیشاب کرنا چاہیے ، کھڑے ہو کر پیشاب نہ کریں۔ ترمذی
One should sit while urinating and not stand to urinate. (Tirmidhi)

ﷲ سبحانہ و تعالٰی ہمیں نبی کریم ﷺ کی تمام پیاری پیاری سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین
I pray that Allah subhana wa ta’ala grants us the taufeeq to have amal upon the beautiful Sunnah of the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam. Ameen thum Ameen, Ya Rabb-ul-Aaalameen.
9th Oct, 2021
margin-right:-5px