Bayans
Clips
Naat
Sheets
Store
Live

Sunnah of Sleeping
25th August, 2021

Click for Urdu
Download Audio

Comments

25-08-21

نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم ، اما بعد

حضرت عائشہ صدیقہؓ روایت فرماتی ہیں کہ آپ ﷺ ہر شب جب بستر پر لیٹتے تو دونوں ہاتھوں کو دعا مانگنے کی طرح ملا کر ان پر دم فرماتے سورہ اخلاص سورہ فلق سورہ ناس تین تین مرتبہ پڑھ کر تمام بدن پر سر سے پاؤں تک جہاں جہاں ہاتھ جاتا پھیر لیا کرتے تھے۔ تین مرتبہ ایسے ہی کرتے سر سے ابتدا فرماتے اور پھر منہ اور بدن کا اگلا حصہ اور پھر بقیہ حصے پر۔ شمائل ترمذی
Hadhrat Aisha radhiallah anha narrates that each night when Allah’s Messenger sallallahu alayhi wa sallam would lie down on the bed he would put both hands together as one would in dua and recite Surah Ikhlaas, Surah al-Falaq and Surah An-Naas three times each. Then blow onto his hands, then wipe his hands over his body from head to toe as far as the hands could reach. He would start with the head, face and the front of the body, and then the remaining part of the body. (Shamaa’il-e-Tirmidhi)

حضرت براءؓ کہتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ جس وقت آرام فرماتے تھے تو اپنا دائیاں ہاتھ دائیں رخسار کے نیچے رکھتے تھے اور یہ دعا فرماتے تھے: اے ﷲ مجھے قیامت کے دن اپنے عذاب سے بچانا۔ شمائل ترمذی
Hadhrat Baraa’ radhiallah anhu narrates that when the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam would lie down to rest, he would place his right hand under his right cheek and then make the dua: ‘O Allah save me from your punishment on the Day of Judgement.’ (Shamaa’il-e-Tirmidhi)

حضرت حذیفہؓ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ جب بستر پر تشریف لاتے تو یہ دعا فرماتے:
اللّٰھُمّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَ اَحْیٰ
اے ﷲ مجھے تیرے ہی نام سے مرنا اور تیری ہی نام سے زندہ ہوں گا۔ بخاری
Hadhrat Hudhaifah radhiallah anhu states that when the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam would go to bed he would recite:
اللّٰھُمّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَ اَحْیٰ
Allahumma bismika amootu wa ahya
O Allah, in Your Name do I die and live.
(Bukhari)


جب بستر پر تشریف لاتے تو دائیں کروٹ لیٹتے اور سیدھا ہاتھ سیدھے رخسار شریف کے نیچے رکھتے۔ شمائل ترمذی
When the Prophet sallallahu alayhi wa sallam would go to bed, he would lie down on his right side and place his right hand under his right cheek. (Shamaail-e-Tirmidhi)

حضرت براء بن عازبؓ کہتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ نے مجھ سے فرمایا جب تم بستر پر جانے کا ارادہ کرو تو وضو کرو جس طرح تم نماز کے لیے وضو کرتے ہو۔
Hadhrat Baraa’ bin Azib radhiallah anhu states that the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam said to me: “When you make the intention to go to bed, do wudhu in the same manner as you would do for Salaah.”

حضرت ابو ھریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول ﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی بستر پر لیٹے تو اندر کی طرف چادر اور بستر کو جھاڑ لے کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ اس کے نیچے کیا ہے۔ ابن ماجہ
Hadhrat Abu Hurayrah radhiallah anhu narrates that Allah’s Messenger sallallahu alayhi wa sallam said: “Before lying down, dust down your bedding as one cannot know what is beneath it.” (Ibn Majah)

حضرت ابو امامہؓ نے فرمایا کہ رسول ﷲ ﷺ نے الٹا لیٹنے سے منع فرمایا ہے، یہ جہنمیوں کا لیٹنا ہے۔ ابن ماجہ
Hadhrat Abu Amamah radhiallah anhu stated that Allah’s Messenger sallallahu alayhi wa sallam forbade sleeping on one’s front as it is the posture of the inhabitants of the hellfire. (Ibn Majah)

سونے سے پہلے وضو کر لیں ، وضو نہ کریں تو سونے کی طرح نیت کر کے تیمم کرلیں۔ زاد المعاد
Do wudhu before sleeping, if wudhu is not performed then make the intention and do tayammum instead. (Zaad al-Ma’aad)

سوتے وقت تین بار استغفار پڑھ لیں:
اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ
ترمذی شریف
Recite Istighfaar three times before sleeping:
اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ
Astaghfirullahalladhi laa-ilaha-illaa huwal hayyul qayyoomu wa atoobu ilayhi
(Tirmidhi)

بستر پر جانے کے وقت تیتیس بار سبحان ﷲ تیتیس بار الحمد للہ چونتیس بار ﷲ اکبر اور ایک بار کلمہ شریف پڑھ لیں۔ مشکوٰۃ شریف
When lying in bed before sleeping, recite Subhanallah thirty-three times, Alhamdulillah thirty-three times, Allahu akbar thirty-four times and recite the kalimah (shahaada) one time. (Mishkaat)

آپ ﷺ کبھی چٹائی پر کبھی چمڑے کے بچھونے پر کبھی کبھی فرش پر بھی آرام فرماتے ، تکیہ نہ ہوتا تو ہاتھ ہی کو تکیہ بنا لیتے۔
The Prophet sallallahu alayhi wa sallam would sometimes rest on a palm mat, sometimes on a leather sheet and sometimes even upon the floor. If there was no pillow, he would make his hand the pillow.

سونے سے پہلے مسواک فرماتے تھے اور سرمہ لگاتے تھے۔
Before sleeping, he would do miswak and wear surmah.

جو سوتے وقت بستر پر لیٹ کر آیت الکرس پڑھ لیتا ہے ﷲ تعالیٰ اس کی اور اس کے آس پاس کے گھروں کی حفاظت فرماتے ہیں ، صبح تک شیطان اس کے پاس نہیں آتا۔
When a person lies down in bed at night and recites Ayat-ul-Kursi before sleeping, then Allah ta’ala protects his and the his neighbouring homes, and Shaytaan cannot come near him till the morning.

اگر سوتے میں کوئی اچھا خواب دیکھے اور آنکھ کھل جائے تو اس پر الحمد للہ کہے اور اس کو بیان بھی صرف ان لوگوں سے کرے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔
If one sees a good dream and wakes up, he should say ‘Alhamdulillah’. And he should only tell his dream to those he loves.

اگر کوئی برا خواب دیکھے تو بائیں جانب تین بار دتکار دے یعنی پھونک مار دے اور تین بار اعوذ با للہ من الشیطان الرجیم پڑھ کے کسی سے اس خواب کا ذکر نہ کرے۔ تو یہ خواب اس پر کوئی اثرات نہیں چھوڑے گا اور جس کروٹ سو رہا ہو اس کو بدل دے۔
If one sees a bad dream, he should blow three times to the left, and recite ‘A’oodhu billahi minashaytaan-irajeem’ three times. He should not mention this dream to anyone. Then the dream will leave no effects upon him. And also change the posture of sleeping.

اگر فرصت میسر ہو تو اتباع سنت کی نیت سے دو پہر کو کھانے کے بعد کچھ دیر لیٹ جائے اس کو قیلولہ کہتے ہیں۔ اس مسنون عمل کے لیے سونا ضروری نہیں۔ صرف لیٹ جانا ہی کافی ہے۔ زاد المعاد
If one has the opportunity, then do lie down for a while in the afternoon after lunch with the intention of following the Sunnah. This action is known as ‘Qayloolah’. It is not essential to fall asleep as lying down would be suffice in fulfilling the Sunnah.

حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ سلف و صحابہ پہلے جمعہ ادا کرتے تھے پھر قیلولہ کرتے تھے۔ بخاری
Hadhrat Anas radhiallah states that the Sahabah and Salaf would make qayloolah after praying the Friday prayer. (Bukahri)

حضرت ابن جبیرؓ کہتے ہیں کہ دن نکلتے وقت سونا بے عقلی، دو پہر کو سونا عادت اور دن چھپتے وقت سونا حماقت ہے۔ بخاری
Ibn Jubayr radhiallah anhu states to sleep at sunrise is illogical, to sleep in the afternoon is a habit and to sleep at sunset is foolish. (Bukhari)

تہجد کے لیے مصلیٰ سرہانے رکھ کر سونا سنت ہے۔ نسائی
To keep the Musalla for Tahajjud by your head side before sleeping is Sunnah. (Nasai)

تہجد کی نماز کے لیے اٹھنے کی نیت کر کے سونا سنت ہے۔ نسائی
It is the Sunnah to make the intention of waking up for tahajjud prayer before sleeping. (Nasai)

وضو کا پانی اور مسواک پہلے تیار کر کے سونا سنت ہے۔ مسلم
It is the Sunnah to arrange for wudhu water and miswaak before going to sleep. (Muslim)

وہ دعائیں جو رات کو پڑھ لیں:
سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں۔ صحاح ستہ
قل ھو ﷲ احد۔ بخاری، مسلم، نسائی
قرآن مجید کی سو آیتیں یا قرآن مجید کی دس آیتیں۔ حاکم، ابی ھریرہ
سورہ یٰس۔ ابن حنان
Duas that can be recited at night:
The last two verses of Surah al-Baqarah. (Sihah Sittah)
Surah Ikhlaas. (Bukhari, Muslim and Nasai)
A hundred, or ten verses of the Qur’an. (Haakim from Abu Hurayrah)
Surah Yaseen. (Ibn Hanaan)

رات میں سونے سے قبل سورہ واقعہ کا ورد کرنے سےفاقہ کی نوبت نہیں آتی۔ الترغیب
If one recites Surah al-Waqi’ah before sleeping at night, he will become safe from starvation. (Al-Targheeb)

حضور پر نور ﷺ کی عادت مبارک تھی کہ آپؐ سونے سے پہلے مسبحات پڑھا کرتے تھے اور فرماتے تھے مسبحات میں ایک ایسی آیت ہے جو ہزار آیتوں سے بہتر ہے۔ مسبحات میں چھ سورتیں ہیں: سورہ حدید ، سورہ حشر ، سورۃ صف ، سورہ جمعہ ، سورہ تغابن ، سورہ الاعلیٰ۔ حصن حصین
It was the habit of the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam that he would recite the Musabbihaat and would say that within the Musabbihaat there is one verse that is better than a thousand verses. Musabbihaat are six surahs, namely: Surah al-Hadeed, Surah al-Hashr, Surah As-Saff, Surah al-Jumuah, Surah at-Taghaabun and Surha al-A’laa. (Hisn-ul-Haseen)

بستر پر لیٹتے وقت سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھ لی تو موت کے علاوہ ہر چیز سے محفوظ رہے گا۔
If one recites Surah Fatihah and Surah Ikhlaas upon lying in bed, he will remain protected from all things apart from death.

جو شخص بستر پر لیٹ کر کتاب ﷲ کی کوئی سی بھی سورت پڑھ لیتا ہے ﷲ تعالیٰ اس کے پاس ایک فرشتہ مقرر فرما دیتے ہیں جو اس کے بیدار ہونے تک ہر تکلیف سے اس کی حفاظت کرتا ہے۔
If a person was to recite any Surah from the Book of Allah while lying in bed before sleeping, then Allah ta’ala will appoint an angel who will protect him from all difficulties until he wakes up.

سونے سے پہلے ﷲ کا ذکر کر کے سوئیے۔
Do the dhikr of Allah before sleeping.

جب کوئی آدمی سونے کے لیے بستر پر لیٹتا ہے تو فوراً ایک فرشتہ ایک شیطان اس کی طرف لپکتے ہیں۔ فرشتہ کہتا ہے تو خیر پر خاتمہ کر ، شیطان کہتا ہے تو شر پر خاتمہ کر۔ پس اگر وہ ﷲ کا ذکر کر کے سوتا ہے تو رات بھر فرشتے اس کی حفاظت کرتے رہتے ہیں۔
When a person goes to bed to sleep. Then immediately he is approached by one angel and one devil. The angel says to him, “Die in a state of goodness.” And the devil says to him, “Die in a state of evil.” And if he does the dhikr of Allah before sleeping, then the angels protect him all night long.

جو شخص رات کو سوتے سوتے بستر سے کسی ضرورت سے اٹھ جائے اور دوبارہ لیٹے تو پھر بستر کو جھاڑ لے ، مبادا اس کے پیچھے بستر پر کوئی ضرر رسانی چیز آ گئی ہو۔
If a person wakes up at night due to some need, he should dust down his bedding on returning to bed, just in case something harmful may have entered his bedding in his absence.

جو شخص رات کو بیدار ہوتے ہی کچھ ذکر کرے اور پھر دعا مانگے تو اس کی دعا قبول ہو گی چاہے وہ مغفرت کی دعا مانگے یا کوئی اور دعا مانگے اور اس کے بعد وضو کر کے دو رکعت پڑھ لے تو اس کی نماز بھی قبول ہو گی۔
If a person was to do some dhikr on waking in the night and then was to make a dua, then that dua would be accepted regardless if the dua was for maghfirah or for anything else. And after this, if he was to get up, perform wudhu and pray two rakats prayer, then that Salaah would also be accepted.

ﷲ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں نبی پاک ﷺ کی تمام پیاری پیاری سنتوں کا عاشق بنائے اور ان سنتوں پہ عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین
I pray to Allah subhana wa ta’ala to make us devout lovers of all the Sunnahs and grant us the taufeeq to have amal upon the beautiful Sunnah of the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam. Ameen
26th Aug, 2021
margin-right:-5px