Bayans
Clips
Naat
Sheets
Store
Live

The Prophet's ﷺ Favourite Foods
26th September, 2021

Click for Urdu
Download Audio

Comments

26-09-21

نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم ، اما بعد

آپ ﷺ کی پسندیدہ غذائیں
The Prophet’s ﷺ Favourite Foods

سرکہ
Vinegar

حضرت ام سعد فرماتی ہیں آپ ﷺ ایک بار حضرت عائشہ صدیقہؓ کے پاس تشریف لائے ، میں وہیں موجود تھی۔ آپؐ نے حضرت عائشہ صدیقہؓ سے پوچھا کہ کچھ کھانے کے لیے ہے؟ انہوں نے فرمایا ہمارے پاس روٹی ، کھجور اور سرکہ ہے۔ اس پر آپ ﷺ نے فرمایا: بہترین سالن سرکہ ہے، اے ﷲ سرکہ میں برکت فرما ، یہ مجھ سے پہلے انبیا کا سالن تھا اور جس گھر میں سرکہ ہو وہ محتاج نہیں۔ سنن ابن ماجہ
Hadhrat Umm Sa’ad radhiallah anha states, “Once, while I was present, the Prophet sallallahu alayhi wa sallam came to Hadhrat Aisha radhiallah anha and asked if there was anything to eat. She replied, “We have bread, dates and vinegar.” On hearing this the Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “Vinegar is an excellent saalan(condiment), O Allah grant blessings in vinegar.” He sallallahu alayhi wa sallam further added, “Vinegar was the food of the prophets that came before me, and any home that has vinegar is not deprived.”” (Sunan Ibn Majah)

جدید سائنس نے اس پر تحقیق کی کہ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور بہت ہی فائدہ مند ہے۔ دل کے امراض کے لیے بھی مفید ہے اور شوگر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
Modern scientific research has concluded that vinegar reduces cholesterol and is very beneficial for other diseases such as heart disease and diabetes.

زیتون اور اس کا تیل
Olives and Olive Oil

حضرت ابو ھریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کے تم روغن زیتون کھاؤ اور اس سے مالش کرو۔ ابن ماجہ
Hadhrat Abu Hurayrah radhiallah anhu narrates that the Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “Eat olive oil and also use it for massage.” (Ibn Majah)

کیونکہ یہ برکت والا ہے۔ جدید تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ پیٹ کے مرائض میں مفید ہے ، قبض کشا ہے ، پتری کو بھی توڑتا ہے، دمہ کے مرض کے لیے بہت مفید ہے، نزلہ کھانسی میں بہت فائدہ مند ہے اور شوگر کے اندر بھی مفید ہے۔
This is because it is blessed. Modern research has proved that it is good for diseases of the stomach, for relieving constipation, for breaking kidney stones, is very beneficial for those with asthma, is very helpful during a cold or a cough and very beneficial for those with diabetes.

ثرید
Thareed

عبد ﷲ بن عباسؓ روایت فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ کا محبوب ترین کھانا ثرید تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تمام کھانوں میں سب سے افضل ثرید ہے۔
Abdullah ibn Abbas radhiallah anhu narrates that the Prophet sallallahu alayhi wa sallam loved Thareed and stated, “The best food among foods is Thareed.”

حضرت موسٰی اشعری روایت فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ صدیقہؓ کی بزرگی تمام خواتین پر ایسی ہے کہ جیسے ثرید کی بزرگی تمام کھانوں پر ہے۔
Hadhrat Moosa Ash’ari radhiallah anhu relates that the wisdom of Hadhrat Aisha radhiallah anha over all women, is like that of the seniority of Thareed over all foods.

نبی پاک ﷺ نے اس کھانے کے بارے میں یہ فرمایا: یہ نظام ہضم کے لیے بہترین ہےاور دل کو طاقت دیتا ہے۔ بخاری
Regarding this food, the Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “It is excellent for the digestive system and gives strength to the heart.” (Bukahri)

اسے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ سالن کے شوربے میں روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ڈبو دیں اور پھر اس کو پکائیں۔
The method for making it is to break roti/bread into small pieces then dip in soup/shorba of a dish and then cook.

تربوز
Watermelon

حضرت عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے آپ ﷺ تربوز کو تر کھجور کے ساتھ نوش فرماتے تھے۔ اور آپؐ فرماتے تھے کہ ہم کھجور کی گرمی کو تربوز کی ٹھنڈک سے ختم کرتے ہیں۔ ابو داود
Hadhrat Aisha radhiallah anhu narrates that the Prophet sallallahu alayhi wa sallam would eat watermelon with fresh dates and he would say, “We balance the heat of the dates with the coolness of the watermelon.”

عبد ﷲ بن عباسؓ روایت فرماتے ہیں کہ تربوز کھانا بھی اور اس کا مشروب بھی دونوں فائدہ مند ہے۔
Abdullah ibn Abbas radhiallah anhu narrates that to eat watermelon and to drink its juice are both very beneficial.

یہ پیٹ کو صاف کرتا ہے، جسم سے گرمی کو ختم کرتا ہے ، پرو سٹریٹ کے مرض میں کافی مفید ہے، کینسر کے خلاف فائدہ دیتا ہے، تھکاوٹ کو دور کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو بھی دور کرتا ہے۔
It cleans the stomach, cools the body, is beneficial for anyone with prostrate disease, it fights cancer, it relieves tiredness, and it helps to control blood pressure.

ادرک
Ginger

اس کے بارے میں قرآن حکیم میں آیا ہے کہ جنتیوں کو سونٹھ کا مشروب پلایا جائے گا۔
It has been stated in the Qur’an that the inhabitants of Jannah will drink a beverage made from ginger.

اس میں کافی مقدار میں وٹامن پائے جاتے ہیں اور یہ کھانے سے پہلے کھانے پر پیٹ کا نظام مضبوط کرتا ہے۔ کھانے کو ہضم بھی کرتا ہے اور اگر سفر میں اس کو منہ میں رکھ لیا جائے یہ ٹریول سک کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔
It contains many vitamins. It strengthens the stomach and helps in digestion of food. And if one was to keep a bit in the mouth during a journey it helps against travel sickness.

انجیر
Fig

آپ ﷺ کی خدمت میں ایک دفعہ انجیر پیش کی گئی آپ ﷺ نے فرمایا اسے کھاؤ ۔ ہم سب نے اس میں سے کھایا۔ آپؐ نے ارشاد فرمایا: اگر کوئی یہ کہے کہ کوئی پھل جنت سے زمین پر آ سکتا ہے تو میں کہوں گا وہ یہی ہے۔ یہ بواسیر کو ختم کرتا ہے، جوڑوں کے درد کے لیے مفید ہے، جسم سے چربی کو بھی ختم کرتا ہے اور قبض کے لیے تو بہترین علاج ہے۔
Once figs were presented to the Blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam. He said, “Eat them.” And we (the Sahabah) ate them. The Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “If anyone was to say that some fruit from Paradise was upon the earth, then I would say that it is this fruit. It relieves haemorrhoids, it is good for joint pains, it reduces body fat and is an excellent remedy for constipation.”

سنا مکی
Senna Leaves

سنا مکی کو استعمال کیا جائے۔ اس میں ہر بیماری کے لیے شفا ہے۔ ابن ماجہ
Senna can be used because within it is a cure for every disease. (Ibn Majah)

بال گرنے کے لیے یہ مفید ہے، قبض کے لیے بہت مفید ہے، خون کو صاف کرتی ہے، اس کا جوشاندہ بنا کر پینا بہت فائدہ مند ہے۔
It is good for hair loss, very beneficial for relieving constipation, it cleans the blood and to make a hot drink from it is also very beneficial.

کلونجی
Kalonji.

حضرت عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: یہ کالا دانا سوائے موت کے تمام امراض کا علاج ہے۔ بخاری
Hadhrat Aisha radhiallah anha relates that the Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “This black seed is a cure for every disease except death.” (Bukhari)

آب زمزم
Zamzam Water

حضرت ابو ذر غفاریؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ پانی بابرکت ہے اور یہ پوری خوراک ہے۔
Hadhrat Abu Dharr Ghafari radhiallah anhu narrates the Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “This water is blessed and provides full nutrition.”

حضرت جابرؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ زمزم جس چیز یا جس بیماری کی نیت سے پیا جائے اس کو یہ فائدہ دیتا ہے۔ مسلم
Hadhrat Jaabir radhiallah anhu narrates that the Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “Zamzam benefits any ailment for which a person intends to drink it.” (Muslim)

میتھی دانا
Fenugreek Seed

آپ ﷺ نے فرمایا کہ میتھی سے شفا حاصل کرو ، اگر میری امت میتھی کا فائدہ جان لے تو وہ اسے سونے کو باؤ خریدنے سے بھی دریغ نہ کرے۔ یہ شوگر میں مفید ہے، آئرن سے بھر پور ہوتا ہے۔ خون کی کمی کے لیے بھی یہ بہت مفید ہے۔
The Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “Obtain a cure from fenugreek. If my Ummah was to learn of the benefits of fenugreek, they would pay a weight in gold to buy it.” It is beneficial for those with diabetes and full of iron. It is very beneficial for those with a low blood count.

انگور
Grapes

اس کا قرآن میں گیارہ مرتبہ ذکر آیا ہے۔ آپ ﷺ کو کھجور اور انگور بہت مرغوب تھے۔
They have been mentioned eleven times in the Qur’an. The Prophet sallallahu alayhi wa sallam loved dates and grapes.

حضرت تمیم الداریؓ آپؐ کی خدمت میں موجود تھے کہ آپؐ کی خدمت میں خشک انگور یعنی کشمش کا تحفہ پیش کیا گیا۔ آپ ﷺ نے اسے ہاتھوں میں لے کر فرمایا: اسے کھاؤ یہ بہترین کھانا ہے۔
Hadhrat Tameem Ad-Dari radhiallah anhu states, “While I was in the company of the Prophet sallallahu alayhi wa sallam, dry grapes (raisins) were given to him as a gift. The Prophet sallallahu alayhi wa sallam took them in his blessed hands and said, “Eat this, as this is an excellent food.””

تھکن کو دور کرتا ہے، غصے کو کم کرتا ہے، اعصاب کو مضبوط کرتا ہے، بلغم کو نکالتا ہے اور خون کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔
They relieve tiredness, reduce anger, strengthen the nerves, eradicate mucus and compensate for the lack of blood.

مالٹا یا سنگترہ
Oranges or Tangerines.

حضرت ابو موسٰی اشعریؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ وہ مومن جو قرآن پڑھتا ہے اس کی مثال مالٹے کی طرح ہے یعنی خوشبو بھی عمدہ ہوتی ہے اور ذائقہ بھی لطیف و لذیذ ہوتا ہے۔ مسند احمد
Hadhrat Abu Moosa Ash’ari radhiallah anhu narrates that the Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “The believer who recites the Qur’an is like an orange, i.e., the smell is wonderful and the taste, delicious.” (Musnad Ahmad)

حضرت عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ اس کو شہد کے ساتھ ملا کر کھانا بہت مفید ہے۔
Hadhrat Aisha radhiallah anha relates that it is very beneficial to eat oranges with honey.

یہ شوگر کے لیے بھی مفید ہے، نظام ہاضمہ کے لیے بھی مفید ہے، وزن بھی کم کرتا ہے، آنکھوں کی روشنی کے لیے بھی مفید ہے اور اس میں کافی وٹامن پائے جاتے ہیں۔
It is good for those with diabetes, good for the digestive system, good for weight loss, good for eyesight and it contains many vitamins.

کدو
Courgette/Pumpkin

آپ ﷺ کو یہ بہت پسند تھا اور آپؐ فرماتے اس کو زیادہ کھایا کرو یہ دماغ کی قوت بڑھاتا ہے۔
The Prophet sallallahu alayhi wa sallam liked it very much and would say, “Eat this a lot, it strengthens the mind.”

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ سالن میں آپؐ کدو کے ٹکڑے تلاش کر کر کے کھاتے تھے، اس دن سے میں بھی کدو کو پسند کرنے لگا۔ بخاری
Hadhrat Anas radhiallah anhu narrates that I saw the Prophet sallallahu alayhi wa sallam looking for bits of kaddoo in the saalan to eat. Since that day, I too began to like kaddoo very much.

جو یعنی بارلی
Barley

آپ ﷺ نے جو کی روٹی زندگی میں ہمیشہ استعمال کی۔ جو کی روٹی وزن کو اور پیٹ کو صحیح کرتی ہے۔
The Prophet sallallahu alayhi wa sallam ate roti/bread made from barley throughout his life. Barley roti is good for maintaining a healthy weight and belly size.

حضرت یوسف بن عبد ﷲؓ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ نے جو کی روٹی کا ٹکڑا لیا اس پر کھجور رکھی اور فرمایا یہ اس کا سالن ہے اور پھر آپؐ نے اس کو نوش فرمایا۔ سنن ابی داود
Hadhrat Yusuf bin Abdullah radhiallah anhu relates, “I saw the Prophet sallallahu alayhi wa sallam place a date on a piece of barley bread and say, “This is it’s condiment.” And then he ate it.” (Sunan Abu Dawud)

شہد
Honey

یہ غذا بھی ہے اور دوا بھی ہے۔
This is nutritious and a cure.

آپ ﷺ کو شہد بہت پسند تھا۔ اس کا بہت زیادہ استعمال فرماتے تھے۔
The Prophet sallallahu alayhi wa sallam liked honey very much and used it a lot.

حضرت عائشہ صدیقہؓ روایت فرماتی ہیں کہ آپ ﷺ کو شہد بہت ہی زیادہ مرغوب تھا کیونکہ اس میں شفا ہے۔
Hadhrat Aisha radhiallah anaha narrates that the Prophet sallallahu alayh wa sallam loved honey as it contains shifaa.

نہار منہ کھانا اور مفید ہے اور بہت سی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔ دستوں کا علاج ہے ایسے وقت شہد پی لینا چاہیے۔
To eat it on an empty stomach is even more beneficial and keeps one away from many diseases. It is a cure for diarrhoea, and one should drink honey in that situation.

دودھ
Milk

یہ ایک مکمل غذا ہے۔ دودھ میں جسم کی ضرورت کے مطابق تمام اعضا موجود ہیں۔
It holds complete nutrition. Milk provides nutrition in accordance with what the body requires.

اس سے جسم صحتمند اور تر و تازہ رہتا ہے۔
It keeps the body healthy and fit.

حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ کو دودھ بہت مرغوب تھا۔ ترمذی
Hadhrat Ibn Abbas radhiallah anhu relates that the Prophet sallallahu alayhi wa sallam loved milk.

آپ ﷺ اکثر گائے کا اور بکری کا دودھ استعمال فرماتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا جب تم دودھ پیو تو کلی کر لیا کرو اس میں چکنائی ہوتی ہے۔
The Prophet sallallahu alayhi wa sallam would often drink cows or goat’s milk. The Prophet sallallahu alayhi stated, “Rinse your mouths after drinking milk as it contains fat/grease.”

فرمایا کہ کوئی دودھ کا ہدیہ پیش کرے تو اس کو واپس نہ کرو۔
The Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “Do not return the gift of milk.”.

گوشت
Meat

آپ ﷺ کو گوشت بہت پسند تھا۔ آپؐ نے اسے کھانوں کا سردار فرمایا ہے۔
The Prophet sallallahu alayhi wa sallam liked to eat meat.

بھنا ہوا اور شوربے والا دونوں پسند فرماتے تھے۔
He sallallahu alayhi wa sallam liked both barbecued and cooked meat.

حضرت ابو ھریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ آپؐ کی خدمت میں گوشت پیش کیا گیا۔ آپؐ نے اسے دانتوں سے کاٹ کر کھایا۔ ترمذی
Hadhrat Abu Hurayrah radhiallah anhu narrates that once, meat was presented to the Prophet sallallahu alayhi wa sallam and He sallallahu alayhi wa sallam ate it by breaking it with his blessed teeth. (Tirmidhi)

حضرت ابو درداءؓ فرماتے ہیں کہ آپؐ کو دستی کا گوشت زیادہ پسند تھا۔ ترمذی
Hadhrat Abu Darda radhiallah anhu relates that the Prophet sallallahu alayhi wa sallam like the shoulder meat a lot. (Tirmidhi)

گوشت کو کھانوں کا سردار فرمایا۔ حضرت عبد ﷲ بن جعفرؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺُ نے فرمایا بہترین گوشت پیٹھ کا ہے۔ ترمذی
Meat has been mentioned as the chief of foods. Hadhrat Abdullah bin Ja’far radhiallah anhu relates that the Prophet sallallahu alayhi wa sallam said the back meat is excellent. (Tirmidhi)

مرغی کا گوشت
Chicken Meat

حضرت ابو موسٰیؓ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کو مرغی کا گوشت کھاتے دیکھا۔ بخاری
Hadhrat Abu Moosa radhiallah anhu relates, “I saw the Prophet sallallahu alayhi wa sallam eating chicken meat.” (Bukhari)

سرخاب کا گوشت
Pheasant Meat

سرخاب کی پینتیس قسمیں ہیں۔ حضرت ابراھیم بن عمرؓ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ سرخاب کا گوشت کھایا۔ ترمذی
There are thirty-five species of pheasant. Hadhrat Ibrahim bin Amr relates, “I ate the meat of pheasant with the Prophet sallallahu alayhi wa sallam.”

سرخاب کا گوشت طبی لحاظ سے بہت مفید ہوتا ہے۔
Pheasant meat has many medicinal benefits.

نیل گائے کا گوشت
Nilgai (Antelope) Meat

حضرت عبد ﷲ بن ابی قتادہؓ فرماتے ہیں کے میں نے نیل گائے کو پکڑا، اس کو شکار کیا۔ آپ ﷺ نے لوگوں کو حکم دیا کہ اسے کھاؤ، وہ سب لوگ حالت احرام میں تھے۔دارمی
Hadhrat Abdullah bin Abi Qatadah relates, “I hunted and caught a Nilgai and the Prophet sallallahu alayhi wa sallam instructed the people to eat it. All those people were in a state of Ihraam.”

مکھن اور گھی
Butter & Ghee

سالم بن عمرؓ بیان فرماتے ہیں کہ ہم نے آپؐ کی خدمت میں مکھن اور کھجور پیش کی۔ آپؐ نے اسے پسند فرمایا۔ سنن ابن ماجہ
Salim bin Umar radhiallah anhu narrates, “We presented some butter and dates to the Prophet sallallahu alayhi wa sallam and he liked it.” (Sunan Ibn Majah)

حضرت ام اوسؓ سے روایت ہے کہ میں نے گھی گرم کر کے ایک برتن میں بھر لیا اور اسے آپؐ کی خدمت میں پیش کیا۔ آپؐ نے اسے قبول فرمایا۔ خصائص الکبرٰی
Hadhrat Umm Aus radhiallah anha narrates, “I heated some ghee, put it in one container and took it for the Prophet sallallahu alayhi wa sallam and he accepted it.” (Al-Khasaais ul Kubra)

کھجور
Dates

ابن عمرؓ فرماتے ہیں کہ آپ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ کھجور کی کیفیت مسلمان کی کیفیت کی مثل ہے۔ بخاری
Ibn Umar radhiallah anhu states that the Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “The condition of the date fruit is like that of the condition of a Muslim.” (Bukahri)

کیونکہ کھجور میں ﷲ تعالٰی نے شفا بھی رکھی ہے۔ کھجور میں سب سے اچھی کھجور برنی ہے کیونکہ یہ پیٹ سے بیماریوں کو نکال دیتی ہے۔
This is because Allah ta’ala has placed curing properties in the date. The best date is the Burni date as it cures the diseases of the stomach.

ابو درداءؓ سے روایت ہے کہ مدینے کی سات کھجوریں گٹھلی سمیت کوٹ کر کھائے تو دل کے دورے کے لیے مفید ہے اور جو شخص مدینے کی سات کھجوریں نہار منہ کھا لیا کرے اس پر زہر اور جادو کا اثر نہیں رہے گا۔
Abu Darda radhiallah anhu narrates that if one was to grind all seven different types of dates of Madinah including the date stones and then eat them, it will be good for those with a heart condition. And poison and black magic cannot affect that person who eats them on an empty stomach.

کھجور میں آئرن بھر پور ہے۔ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے، کولیسٹرول کو کم کرتا ہے ، اس سے فالج کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے اور شوگر میں اور آنکھوں کے دکھنے میں یہ نقصان دیتا ہے۔
There is ample iron in dates. They are beneficial for those people with high blood pressure. It decreases cholesterol and decreases the chances of paralysis. It is also beneficial in the fight against diabetes and sight loss.

چکندر
Beetroot

آپ ﷺ نے بیماری کی حالت میں حضرت علی کرم ﷲ وجہہ کو چکندر کھانے کو فرمایا۔ یہ دائمی قبض کو بھی دور کرتا ہے، ناشتے سے قبل اس کا کھانا مفید ہے۔ شمائل ترمذی
The Prophet sallallahu alayhi wa sallam gave beetroot to Hadhrat Ali radhiallah anhu when he was ill. It relieves constipation and is beneficial to eat before breakfast. (Shamaa’il-e-Tirmidhi)

ککڑی ، کھیرا
Cucumber

حضرت عبد ﷲ بن جعفرؓ روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺ کو کھجور اور ککڑی کو ساتھ ملا کر کھاتے ہوئے دیکھا۔ یہ شوگر میں بہت فائدہ مند ہے۔ بخاری
Hadhrat Abdullah bin Ja’far radhiallah anhu narrates, “I saw Allah’s Messenger sallallahu alayhi wa sallam eating cucumber with dates.” (Bukahri) It is also very beneficial for those with diabetes.

قدید
Dried Meat

گوشت کو خشک کرنے کے بعد اس کو عربی میں قدید کہا جاتا ہے۔
Qadeed is the word for dried meat in Arabic.

حضرت ثوبانؓ فرماتے ہیں کے بکری کے گوشت کو خشک کر لو۔
Hadhrat Thaubaan radhiallah anhu stated that one can dry goats’ meat.

نبی پاک ﷺ نے ایک دفعہ فرمایا کہ ہم سفر پر تھے کہ اس بکری کے گوشت کو خشک کر لو یعنی قدید کی شکل میں لے آؤ۔ آپ ﷺ نے مدینے تک اس گوشت کو تناول فرمایا۔ سنن ابو داود
Once, while on a journey the Prophet sallallahu alayhi wa sallam asked for some goat meat to be dried. The Prophet sallallahu alayhi wa sallam ate from that meat until he had reached Madinah.

پیلو کا پھل
Peelu Fruit

ابو سلمہ بن عبد الرحمٰنؓ روایت فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے پیلو کے پھل کو نوش فرمایا۔ بخاری
Abu Salma bin Abdur Rahmaan radhiallah anhu narrates that the Prophet sallallahu alayhi wa sallam ate the fruit of a Peelu tree. (Bukhari)

یہ ایک سحرائی پھل ہے۔ یہ پھل بیر کی طرح ہوتا ہے۔ پیلو کی مسواک بہت مشہور ہے اور یہ مدینہ منورہ میں کثرت سے ملتی ہے۔
It is a desert fruit and a type of berry. The miswaak made from a peelu tree is also very popular and can be found in large quantities in Madinah Munawwarah.

انار
Pomegranate

یہ ایسا پھل ہے جس کا ذکر قرآن شریف میں بھی آیا ہے۔
It is a fruit that has been mentioned in the Qur’an.

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ کوئی انار ایسا نہیں ہوتا جس میں جنت کے دانوں میں کوئی دانا شامل نہ ہو۔
Hadhrat Anas radhiallah anhu narrates that the Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “There is no pomegranate that does not contain a seed from Jannah among its seeds.”

حضرت علی کرم ﷲ وجہہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ انار کو اس کے اندرونی چھلکے کے ساتھ کھاؤ یہ معدے کو زندگی دیتا ہے۔
Hadhrat Ali radhiallah anhu narrates that the Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “Eat the pomegranate with its inner skin as this gives new life to the stomach.”

اگر اس میں شہد ملا لیا جائے تو بوڑھے ہونے میں بھی فائدہ مند ہے۔
If one mixes it with honey, it slows ageing.

انار دل کو طاقت اور نیا خون پیدا کرتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے لیے بھی مفید ہے ، شوگر کے لیے بھی مفید ہے
Pomegranates give strength to the heart and forms new blood. It is beneficial for those with high blood pressure and diabetes.

نبیذ
Nabeedh

آپ ﷺ کو یہ بہت ہی زیادہ پسند تھا اور آپ ﷺ کا پسندیدہ شربت تھا۔ یہ کھجوروں سے تیار کیا جاتا ہے۔ شام کو اگر خشک ہوں یا تازہ کھجور ہوں تو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور گٹھلیاں نکال لیں، پانی میں ڈبو دیں اور اس کے بعد صبح اس کھجور کو ہاتھوں سے مل لیں اور اس پانی کو چھان لیں اور چھاننے کے بعد اس پانی کو پی لیں۔
The Prophet sallallahu alayhi wa sallam liked it very much and it was his favourite drink. It is made from dates. In the evening chop up dates into small pieces without the date stones. Then place them in water. On the next morning squeeze the dates with your hands and sieve the drink, and then drink after sieving.

گرمی کے لیے یہ بہت مفید ہے اور آپﷺ اس کو اکثر استعمال فرمایا کرتے تھے۔
It is very good in combatting heat and the Prophet sallallahu alayhi wa sallam would often use it.

تل کا استعمال
Use of Sesame Seeds

ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ تل اور کھجور ملا کر تناول فرماتے تھے۔
Ibn Abbas radhiallah anhu states that the Prophet sallallahu alayhi wa sallam would eat a blend of dates and sesame seeds.

اخروٹ اور پنیر
Walnuts & Cheese

آپ ﷺ اخروٹ اور پنیر کو ملا کر تناول فرماتے تھے کیونکہ اس میں اعتدال ہو جاتا ہے اور یہ فائدہ مند بن جاتا ہے۔
The Prophet sallallahu alayhi wa sallam would eat a mix of walnuts and cheese because it is a balanced food and very beneficial.

لہسن
Garlic

آپ ﷺ نے فرمایا کہ لہسن کھایا کرو اور اس سے علاج کیا کرو کیونکہ اس میں بیماریوں کی شفا ہے مگر کچا لہسن کھا کر مسجد میں نہ جاؤ۔
The Prophet sallallahu alayhi wa sallam said, “Eat garlic and use it as a remedy as it contains a cure for diseases but do not go in the Masjid after eating raw garlic.”

ﷲ سبحانہ و تعالٰی ہمیں نبی کریم ﷺ کی پیاری پیاری سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمین
I pray to Allah subhana wa ta’ala to give us the taufeeq to have amal upon the beautiful Sunnah of the blessed Prophet sallallahu alayhi wa sallam. Ameen.
28th Sep, 2021
margin-right:-5px