Bayans
Clips
Naat
Sheets
Store
Live
نہ پوچھو راتِ خلوت میں مجھے کیا کیا نظر آیا
Na-poocho-raat-khatvat-mein-hamein-kya-kya-nazar-aayaa (9 minutes)
Download Audio
Comments
نہ پوچھو رات خلوت میں ہمیں کیا کیا نظر آیا
پلک جھپکی تو کملی اُوڑھنے والا نظر آیا
چلے جب کوئے مکہ سے عجب وارفتگی سی تھی
کبھی گنبد کبھی جالی کبھی روضہ نظر آیا
بتاؤں کیا تمہیں وہاں پہنچنے کی کیفیت اپنی
خدا کی شان دیکھی جب مجھے گنبد نظر آیا
زمانے بھر کے بکھرے حسن دیکھے اس جگہ میں نے
کہ ان کے نور میں ڈوبا ہوا نم نظر آیا
جنون شوق یارو خود اٹھا دیتا ہے پردوں کو
کہ ہم نے جس طرف دیکھا ہمیں وہ ہی نظر آیا
گئے جو طور پہ موسی تو جلال رب نظر آیا
گئے ہم جالیوں پہ تو جمال رب نظر آیا
شب ہجراں میں جب یادوں کے دیپک ہوگئے روشن
تو لگتا ہے مدینے سے ابھی واپس نہیں آیا
بسا ہے ایسے وہ میرے خیالوں میں خوابوں میں
کہ خود کو سامنے ہر وقت روضے پہ کھڑا پایا
کہ جن کی یاد میں روتے رہے تھے رات دن آصفؔ
نزع کے وقت جلووں میں وہی چہرہ نظر آیا
از حضرت آصف حسین فاروقی دامت برکاتہم
3rd Jun, 2024
What a Naat Subhanallah
11th Jan, 2024
Subhanallah
5th Jan, 2024
Subhanallah very deep poetry and Naat Sharif
30th Mar, 2023
Assalam u Alaikum
Some Naat Sharif Videos on this website are unavailable
Perhaps the brothers running this website can look into it
Jazakallah u Khair
31st Jul, 2021
Great naat Subhanallah
6th Jan, 2021
Best naat I've ever heard. Alhumdolillah. The Great Shaykh!
4th May, 2020
Subhanallah subhanallah subhanallah
27th Apr, 2020
Subhanallah
20th Nov, 2017
Subhanallah
26th Dec, 2015
plz correct the spelling of Khalvat while it has been spelled Khakvat it should b L instead of K
2nd Jun, 2015
پلک جھپکی تو کملی اُوڑھنے والا نظر آیا
چلے جب کوئے مکہ سے عجب وارفتگی سی تھی
کبھی گنبد کبھی جالی کبھی روضہ نظر آیا
بتاؤں کیا تمہیں وہاں پہنچنے کی کیفیت اپنی
خدا کی شان دیکھی جب مجھے گنبد نظر آیا
زمانے بھر کے بکھرے حسن دیکھے اس جگہ میں نے
کہ ان کے نور میں ڈوبا ہوا نم نظر آیا
جنون شوق یارو خود اٹھا دیتا ہے پردوں کو
کہ ہم نے جس طرف دیکھا ہمیں وہ ہی نظر آیا
گئے جو طور پہ موسی تو جلال رب نظر آیا
گئے ہم جالیوں پہ تو جمال رب نظر آیا
شب ہجراں میں جب یادوں کے دیپک ہوگئے روشن
تو لگتا ہے مدینے سے ابھی واپس نہیں آیا
بسا ہے ایسے وہ میرے خیالوں میں خوابوں میں
کہ خود کو سامنے ہر وقت روضے پہ کھڑا پایا
کہ جن کی یاد میں روتے رہے تھے رات دن آصفؔ
نزع کے وقت جلووں میں وہی چہرہ نظر آیا
از حضرت آصف حسین فاروقی دامت برکاتہم