Bayans
Clips
Naat
Sheets
Store
Live

سلام - شہداء کربلا
Salaam - Shuhadaa Karbala (11 mins)

Download Audio

Comments

Amazing, Sub han Allah
10th Jan, 2024
Beshak
Laakhon Salaam. Subhanallah
20th Dec, 2023
قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

مولانا محمد علی جوہر
8th Aug, 2022
Subhanallah
6th Aug, 2022
سلام یا حسین ❤
11th Aug, 2021
SubhanAllah these are words of the true lover of the Ahlul Bayt and Ashiq e Rasool Sallallahu Alayi Wassalam mashaAllah beautiul and very emotional.
31st Aug, 2020
Us Hussain Ibn Haidar Pai Laakhon Salaam

Unke Jaame Shahadat pai Laakhon Salaam

Fatima Ke Gharane Pai Laakhon Salaam

Mazhar e Mashiyate Rab Pai Laakhon Salaam

Jur'at e Shah Hussaini Pai Laakhon Salaam

Unki Shaam e Ghareeban Pai Laakhon Salaam

Aal e Ahmad Ki Azmat Pai Laakhon Salaam

Subhanallah
30th Aug, 2020
Muscle Go sleep babe or is it a law-abiding for a girl to understand who is
1st Mar, 2020
Muscle Go sleep babe or is it a law-abiding for a girl to understand who is
1st Mar, 2020
سلام شہداء کربلا


جس کے بابا علی فاطمہ بی کے لعل
جلوۂ مصطفائی کہ ہو جس کے خال
جس کی تَطْهِير میں خود گواہ ذوالجلال
تشنہ لب بھی وہ نہ ہوا پر ملال
اس حسین ابن حیدر پہ لاکھوں سلام

رہبر راہ حقیقت پہ لاکھوں سلام

جس نے نیزے پہ چڑھ کے سنایا قرآں
ریت پہ جس نے خوں سے لکھی داستاں
ہنس کہ جس نے کیا پاس ہر امتحاں
دگ مگائے قدم نہ سوئے دشمناں
ان کی جام شہادت پہ لاکھوں سلام

رہبر راہ حقیقت پہ لاکھوں سلام

بولے اکبر نہ گھبرائیے بابا جان
ننہ اصغر چھپاتا تھا سوکھی زبان
بولے قاسم کہ میں ساتھ ہوں چاچا جان
دوڑتی آئی زینب میرے بھائی جاں
فاطمہ کے گھرانے پہ لاکھوں سلام

رہبر راہ حقیقت پہ لاکھوں سلام

زخمی اکبر کی جانب نظر پھیرتے
کبھی اصغر کی سوکھی زباں دیکھتے
کبھی لاشا ئے قاسم کو وہ گهور تے
ننے عبدل کے خوں کو کبھی روک تے
مظہر مشیت رب پہ لاکھوں سلام

رہبر راہ حقیقت پہ لاکھوں سلام

کٹ گیا سر مگر نا ہوا زیر خم
جسم اطہر پہ آئے بہتر زخم
کوئی شکوہ زباں پہ تھا نہ کوئی غم
سن کے یہ داستاں کیوں نہ ہو چشم نم
جراٴت شاہ حسینی پہ لاکھوں سلام

رہبر راہ حقیقت پہ لاکھوں سلام

شام کے لمبے سائے چلے چار سو
جلتے خیموں سے پھیلا دھواں چار سو
سسکیوں کی صدائیں سنی چار سو
خوں کے دھبوں کی تھی روشنی چار سو
ان کی شام غریباں پہ لاکھوں سلام

رہبر راہ حقیقت پہ لاکھوں سلام

رفعت و شان و شوکت کمال اہل بیت
طلعت و نور و حسن و جمال اہل بیت
جزو ایماں ہے حب کمال اہل بیت
میرے آقا کے ہیں لاڈلے اہل بیت
آل احمد کی عظمت پہ لاکھوں سلام

رہبر راہ حقیقت پہ لاکھوں سلام

از حضرت شیخ آصف حسین فاروقی صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم
23rd Feb, 2020



آل امام عاشقاں پور بتول....
سروآزادے زبستان رسول...

وہ کہ عاشوں کے امام و پیشوا، حضرت فاطمةالزہرا کے فرزند ارجمند اور نبی کے باغ کا سرو آزاد تھے۔

اللہ اللہ بائے بسم اللہ پدر....
معنی ذبح عظیم آمد پسر...

اللہ اللہ! کیا شان تھی کہ آپ کے والد بزرگوار (حضرت علی) بسم اللہ کی ”ب“ کا درجہ رکھتے تھے اور بیٹا ذبح عظیم کے معنی و تفسیر بن کر آیا۔

بہرآں شہزادہ خیر الملل....
دوش ختم المرسلیں نعم الجمل....

امت مسلمہ کے اس حسین شہزادے کے لئے رسول کریم کے مبارک کندھے سواری تھے۔ 

موسیٰ و فروعون، شبیرو و یزید....
ایں دو قوت از حیات آید پدید....

زندگی کے بطن سے متضاد قوتوں نے جنم لیا۔ جیسے موسیٰ اور فرعون، جیسے شبیر (امام حسین) اور یزید ۔

زندہ حق از قوت شبیری است....
باطل آخر داغ حسرت میری است....

حق بہرحال قوت شبیری کے زور پر ہی زندہ رہتا ہے اور آخر کار داغ حسرت لے کر فنا ہو جانا، باطل یزید کا مقدر ہے۔

خاست آں برجلوہ خیر الامم....
چوں سحاب قبلہ باراں در قدم....

وہ بہترین امت کا بہترین جلوہ تھا جو یوں اٹھا جیسے بارش سے بھرا ہوا بادل قبلہ کی سمت سے اٹھتا ہے یہ بادل کربلا کی زمین پر برسا اور کھل گیا۔ 

برزمین کربلا با رید و رفت....
لالہ در ویرانہ ہا کارید و رفت....

دشت میں گل ہائے لالہ کی فصل کاشت کی اور آگے بڑھ گیا مراد امام حسین رضی اللہ عنہا۔ 

تاقیات قطع استبداد کرد....
موج خون اوچمن ایجاد کرد....

انہوں نے قیامت تک کے لئے جبر و استبداد کی جڑیں کاٹ دیں۔اس کے لہو کی موجوں سے ایک نیا چمن لہلہا اٹھا.

بہرحق درخاک و خوں غلطیدہ است....
پس بنائے لا الہ گردیدہ است....

وہ حق و صداقت کیلئے خاک و خون میں مل گئے لیکن اس اصول کی بنیاد رکھ گیا کہ اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکنا۔

عزم او چوں کوہساراں استوار....
پائیدار و تند سیر و کامگار....

ان کا عزم جواں پہاڑوں کی طرح مضبوط و سر بلند تھا، مستحکم، پائیدار اور آمادہ عمل۔

تیغ بہر عزت دین است وبس....
مقصد او حفظ آئین است وبس....

انہوں نے بتایا کہ تلوار فقط دین کی عزت و آبرو اور آئین اسلام کی حفاظت کے لئے ہے.

ما سواللہ را مسلماں بندہ نیست....
پیش فرعونے سرش افگندہ نیست...

انہوں نے ہی دنیا کو بتایا کہ مسلمان اللہ کے سوا کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا اور اس کا سر کسی فرعون کے سامنے نہیں جھکتا۔

خون او تفسیر ایں اسرار کرد....
ملت خوابیدہ رابیدار کرد....

ان کے لہو نے یہ راز آشکارا کردیا اور سوئی ہوئی ملت کو بیدار کردیا۔

نقش الااللہ بر صحرا نوشت....
سطر عنوان نجات ما نوشت...

انہوں نے صحرا کی ریت پر الا اللہ کا نقش لکھا اور دراصل ہماری نجات کے عنوان کی سطر تحریر کردی۔ 

اے صبا اے پیک دور افتادگاں.....
اشک ما بر خاک پاک او رساں.....

اے باد صبا! اے بہت دور بسنے والوں کی قاصد! جا اور حسین کی قبر 
کی خاک پاک تک ہمارے آنسوؤں کا نذرانہ پہنچا دے۔“

حضرت علامہ اقبال کا فارسی کلام


17th Sep, 2019
Asghar o Akbar o Qaasim o Bul Fazal
Ronaq e Baggh e Ahmad Pe Laakhon Salaam

19th Sep, 2018
Raaqib e Dosh e Ahmad Pe Laakhon Salaam
19th Sep, 2018
جس کی جرأت پر جہانِ رنگ و بو سجدے میں ہے
آج وہ رَمز آشنائے سِرِّ ھُو سجدے میں ہے

ہر نفس میں انشراحِ صدر کی خوشبو لیے
منزلِ حق کی مجسم جستجو سجدے میں ہے

با نیازِ بندگی اللہ کا اِک عبدِ خاص
حسبِ حکم فَاعبُدُوہُ وَاسجُوُو سجدے میں ہے

کیسا عابد ہے یہ مقتل کے مصلی پر کھڑا
کیا نمازی ہے کہ بے خوف ِ عدو سجدے میں ہے

اے حسین ابن علی تجھ کو مبارک یہ عروج
آج تو اپنے خدا کے روبرو سجدے میں ہے

جانبِ کعبہ جھکا مولودِ کعبہ کا پسر
قبلہ رو ہو کر حسینِ قبلہ رو سجدے میں ہے

ابنِ زہرا اس تیری شانِ عبادت پر سلام
سر پہ قاتل آچکا ہے اور تو سجدے میں ہے

اللہ اللہ تیرا سجدہ اے شبیہ مصطفی
جیسے خود ذاتِ پیمبر ہو بہ ہو سجدے میں ہے

محوِ حیرت ہیں ملائک ، دم بخود ہے کائنات
آج مقتل میں علی کا ماہرُو سجدے میں ہے

تھا عمل پیرا جو " كَلَّا لَا تُطِعْهُ " پر وہ آج
بن کے " وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ "کی آرزو سجدے میں ہے

یہ شرف کس کو ملا تیرے علاوہ بعدِ قتل
سر ہے نیزے کی بلندی پر ، لہو سجدے میں ہے

سر کو سجدے میں کٹا کر کہہ گیا زہرا کا لال
کچھ اگر ہے تو بشر کی آبرو سجدے میں ہے

کون جانے ، کو ن سمجھے ، کون سمجھائے نصیر
عابد و معبود کی جو گفتگو سجدے میں ہے
25th Jun, 2017
MashaaAllah

Bedam yehi to paanch hain maqsood e kainaat
Khairun nisaa, Hassan, Husaain, Mustafa, Ali
14th Jun, 2017
Subhanallah Like Hazrat Sahib has said.
Its simple either your a Hussaini or a Yazeedi.

Oh Allah Make us from the group of Saayiduna Imam Hussain Alaihis Salaam
11th Oct, 2016
"From true experience and affirmed sound principles it is known that anyone who speaks about the Prophet's household with love and honour always earns acceptance and help And the one who does the opposite of that receives nothing but shame, contempt and humiliation."

—Shaykh Muhammad Ibn Ja'far al-Kattānī
10th Oct, 2016
The last verse!

Millions of Salutations on the Supremecy of The Ahl e Bait (Prophets Family)

Subhanallah ?
4th Oct, 2016
Ajab Mazaaq Hai Islam Ki Taqdeer Ke Saath
Kaata Hussain ka Sar Naar E Takbeer ke Saath

Allama Iqbal
30th Sep, 2016
Endless peace & blessings upon the Household of Fatimah!
25th Oct, 2015
Sayyidunā Abū Bakr would say: "The Household of the Messenger of Allah are more dearer to me than my own Household." [Bukhārī]
25th Oct, 2015
Subhaan'Allah Allah give us hidayat and jazba for deen Aameen
24th Oct, 2015
Indeed this was an angel who has never visited the earth before. He requested permission of Allah Ta’ala to visit me and convey his salutations and give me the glad tidings that Fatima is the leader of the women of Paradise and Hasan and Hussain are the leaders of the youth of Paradise.’ [Mishkat]
19th Oct, 2015
Hussain is from me and I am from Hussain
(Prophet Muhammad PBUH)
19th Oct, 2015
Sabaa jo aayi hai Karbala se
Hazaaro sadmay utha rahi hai ?
18th Oct, 2015
This is just out of this world , subhanallah , masha'Allah , Hadhrat Shaykh truly explain the sad events of Karbala
19th May, 2015
margin-right:-5px